ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی کے 8 مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 14 اپریل تک ملتوی

سانحہ 9 مئی کے 8 مقدمات،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 14 اپریل تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سانحہ 9 مئی کے 8 مقدمات,ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی, آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹرز دلائل دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے دلائل مکمل کر لئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ جن پولیس اہلکاروں نے حقائق کے برعکس ایف آئی آر زدرج کیں انکے خلاف محکمانہ کارروائی ہونی چاہئے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف ان واقعات کی تردید کر چکے ہیں ۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کی درخواستوں کو منظور کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer