ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مادھولال حسین کا عرس، میلہ چراغاں، عوامی میلہ اور سرکاری تقریبات، ساتھ ساتھ

 Mela Charaghan, Madho Lal Hussain, Urs, Lahori culture, city42
کیپشن: مادھو لال حسین کا عرس، میلہ چراغاں لاہور کی قدیم ثقافت کا خوبصورت ایونٹ ہے، اب اس میلہ کو سرکاری سطح پر بھی منایا جاتا ہے۔ باغبان پورہ کے تنگ بزار مین واقع مادھو لال حسین کے دربار پر ان کے چاہنے والے جا کر چراغ جلاتے ہہیں اور دھمال ڈالتے ہیں، اس دربار کے پہلو میں واقع شالامار باغ میں سرکاری سطح پر میلہ سجایا جاتا ہے۔ اس سال میلے میں جانے کے لئے ٹکٹ رکھا گیا ہے جو فیملی کے لئے دو سو روپے ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  حضرت شاہ حسین لاہوری کے عرس پر میلہ چراغاں کے موقع پر    پرسوں  12 اپریل کو  لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی۔
حضرت شاہ حسین جنہیں مادھو لال حسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ان کا عرس اور میلہ چراغاں  ہر سال مارچ کے مہینے میں ہوتاہے لیکن اس سال رمضان کے دنوں کی وجہ سے میلہ  12 اپریل کو ہو رہا ہے۔  12 اپریل کو باغبان پورہ لاہور میں مادھو لال حسین کے دربار پر میلے کی روایتی سرگرمیاں ہوں گی جبکہ اس کے پہلو میں واقع شالامار باغ میں میلے کی سرکاری تقریبات ہوں گی جن کا اہتمام والڈ سٹی اتھارٹی کر رہی ہے۔  
 

شاہ حسین مادھول لال حسین کا عرس اور میلہ چراغاں

مادھو لال حسین کے عرس کو لاہور میں سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ اسے عرف عام میں میلہ چراغاں یا میلہ شالامار  بھی کہا جاتا ہے۔ دراصل پنجابی صوفی حضرت شاہ حسین  عرف مادھو لال حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب ہی میلہ چراغاں ہوتی ہیں۔ یہ عرس شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع ہے۔

مزار پر زائرین بڑی تعداد میں آتے ہیں اور قدیم روایت کے مطابق عقیدت کے اظہار کے لئے  مزار کے قریب کھیلی جگہوں پر چراغ اور  شمعیں روشن کر جاتے ہیں۔ شاہ حسین کے عقیدت مندوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث مزار کے نزدیک کہیں چراغ جلانے کی جگہ باقی نہیں بچتی تو زائرین اپنی شمعیں ایک بڑے الاؤ میں ڈالنے لگتے ہیں جو مزید شمعیں شامل ہونے سے مسلسل پھیلتا جاتا ہے۔

 اس موقع پر عقیدت مند ڈھول بجا کر دھمال کر کے اپنے قلبی وفور کا اظہار کرتے ہیں۔ شاہ حسین کے میلہ چراغاں پر برصغیر پاک و ہند میں بہترین ڈھول بجائے جاتے ہیں جنہیں سننے اور دھمال کرنے کے لئے زائرین خاص طور پر دور دور سے آتے ہیں۔

حکومت پنجاب کا میلہ چراغاں
سرکاری سطح پر میلہ چراغاں شالامارباغ میں ہوگا جس کا اہتمام والڈ سٹی اتھارٹی کر رہی ہے۔ شالا مار باغ میں ،پنجابی مشاعرہ ہو گا۔  ،پنجابی بولیوں اور  فوک میوزک کی محفل ہو گی۔  مادھو لال حسین کے افکار پر علما اور تاریخ دانوں کے لیکچرز ہوں گے، مادھو لال شاہ حسین کی تعلیمات پر  پینل ڈسکشنز بھی ہوں گی جن میں ممتاز دانشور اور ریسرچر اپنا علم حاضرین کے ساتھ شئیر کریں گے۔ 

 میلے کی چار روزہ تقریبات اس تاریخی روایت کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی لگن کی عکاسی ہیں۔
 ان چار دن کے دوران روزانہ  شام کے وقت  شاہ حسین مادھو لال کی کافیاں بھی پیش کی جائیں گی۔  اس میلہ کے موقع پر شالامار باغ میں روایتی کھانوں کے سٹال اور علاقائی دستکاری کا بازار سجایا جائے گا۔

11 اپریل سے 14 اپریل تک میلہ چراغاں  شالا مار باغ میں فیملیز کے داخلہ  کی فیس 200 روپے رکھی گئی ہے ۔