رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ  نے شادی کے 18 برس بعد شوہر سے طلاق  کیلئے درخواست دائر کر دی

10 Apr, 2024 | 05:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارتی کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیٹی پلے بیک گلوکارہ ایشوریہ نے شادی کے 18 برس بعد اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار اور فلم پروڈیوسر دھنوش اور ایشوریہ نے باضابطہ طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ایشوریہ رجنی کانت دو برس سے اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں اور دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا انتخاب کیا ہے۔

 دھنوش اور ایشوریہ دو بیٹیوں یاترا اور لنگا کے والدین ہیں اور چنئی فیملی کورٹ میں جلد ان کے کیس کی سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں