دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے :شیخ رشید

10 Apr, 2024 | 04:31 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

 راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا تو ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے، دعا ہے اللہ ملک کے معاشی اور اقتصادی حالات بہتر کرے،انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے امید ہے پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں بے گناہ لوگوں کو خدا اور رسول کیلئے معاف کیا جائے، سانحہ 9 مئی میں جن لوگوں نے جرم کیا ان کا ٹرائل کیا جائے۔


 

مزیدخبریں