ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر قلات ڈویژن کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، چھ لیویز اہلکار جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، مزید دو زخمی اہلکار جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔ 

 زخمی اہلکار محمد صادق اور زخمی اہلکار دفعدار عبدالقدوس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔سکواڈ کی گاڑی میں 6 لیویز اہلکار سوار تھے اب 6 کے 6 جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی، حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر "حاجیکہ" کے مقام پر پیش آیا۔سوراب پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے، کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے، حادثہ سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، کمشنر قلات خود محفوظ ہیں۔