(ویب ڈیسک)حافظ آباد میں ٹک ٹاک بنانے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیاگیا، ملزم گرفتاری کے بعد معافیاں مانگتا رہا ،ملزم کا سوفٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا۔
پولیس کاکہناہے کہ ملزم ٹک ٹاک بنانے کیلئے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا تھا ،ٹک ٹاکر نے خاتون کوہراساں کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔
وائرل ویڈیو پر ڈی پی اوڈاکٹر فہد نے نوٹس لے لیا،پولیس کاکہناتھا کہ ملزم اسامہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔