مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

10 Apr, 2023 | 09:14 PM

 (عاجز جمالی) ملک بھر کے بڑے شہروں میں ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، گلگت، کوئٹہ، پشین، خضدار، پنجگور، کیچ، کوہلو، واشک، گوادر، ژوب، لسبیلہ، چاغی، نوشکی، مستونگ، ہرنائی کے علاقوں میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی۔

 ادارہ شماریات سندھ نے بھی مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سندھ میں جاری خانہ و مردم شماری میں 5 دن کہ توسیع کر دی گئی، سندھ میں اب نوٹیفکیشن کے مطابق اب 15 اپریل تک مردم شماری جاری رہیگی۔ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں