ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم شہادت حضرت علی المرتضٰیؓ کے حوالے سے سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس

یوم شہادت حضرت علی المرتضٰیؓ کے حوالے سے سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس پی سکیورٹی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایس پیز، سینئر پولیس افسران،آغا شاہ حسین قلزباش،محمد علی نقشبندی، سید علی مہدی حافظ اسد عبید علامہ رائے ظفر علی احمد منیر،قاسم علی،عامر ڈوگر مفتی عمران حنفی،توقیر بابا کی شرکت کی۔اس کےعلاوہ اجلاس میں شیعہ علماء کرام، اکابرین،یوم علی کی مجالس، عزاداری جلوسوں،امام بارگاہوں کے منتظمین،لائسنس ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ یوم شہادت علی کے عزاداری داری جلوسوں،مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، یوم شہادت حضرت علی کے پروگرامز کی سکیورٹی پر 05 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کئے جائیں گے۔علما کرام یوم یوم علی کے  پروگراموں کو پرامن بنانے کے لئے برداشت،رواداری اور افہام و تفہیم یقینی بنائیں۔ 

 سی سی پی او لاہور نے  مزید کہا کہ سکیورٹی،ٹریفک و پارکنگ کے مربوط انتظامات عمل میں لائے جائیں  گے، سیف سٹیز اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہو گی۔سپروائزری افسران سیکورٹی ایس او پیز،چیک لسٹ کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیں، نفری کو بریف کریں،عزاداروں کو تین درجاتی سکیورٹی چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہرگز جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائے،بلال صدیق کمیانہ پولیس افسران،اہلکار چوکس رہیں،مشکوک افراد،سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظررکھیں،ڈولفن سکواڈ،پیرو،ایلیٹ ٹیمیں عزاداری جلوسوں،امام بارگاہوں، مساجد کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔