شہبازشریف آئین سے بغاوت کی راہ پر چل پڑے، چودھری پرویز الٰہی

10 Apr, 2023 | 07:27 PM

سٹی 42: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہباز شریف کو لانے والے آج پچھتا رہے ہیں،معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی سے اوورسیز کمیشن پنجاب کے سابق وائس چیئرمین وسیم رامے نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف آئین سے بغاوت کی راہ پر چل پڑے،شہباز شریف کو لندن سے براہ راست ہدایات دی جارہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے انکار نہیں کر سکتی،جو بھی انکار کرے گااس پر توہین عدالت لگے گی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آئین کی بالادستی کیلئے قوم چیف جسٹس کے ساتھ ہے،نوازشریف کی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں