ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، عدالتی اصلاحات بل کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب شور و شرابا اور احتجاج کیا گیا ، پی ٹی آئی کے محسن لغاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں شریک رہے لیکن احتجاج میں شریک نہ ہوئے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینیٹر عون عباس کو محسن لغاری کے پاس بھیجا لیکن انہوں نے احتجاج کا حصہ بنے سے انکار کر دیا۔