ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے علاقے میں آپریشن، حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

Operation,Kachay,Important meeting,Cm Pujab,City42
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس،کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا انکشاف،سی ٹی ڈی نے رپورٹ پیش کر دی۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ دہشت گردوں تنظیموں کے ملک دشمن عناصر اور بیرون ملک را بطوں کے ٹھوس ثبوت مل گئے۔
کچے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سندھ،بلوچستان او رپنجاب پولیس کا پہلی بار مشترکہ آپریشن جاری ہے،پنجاب پولیس کی 11ہزار سے زائد نفری آپریشن میں حصہ لے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجائے گا، ہر صورت ریاست کی رٹ کو قائم کیا جائے گا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کچے کے علاقے میں حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں مو بائل ہسپتال اور 4×4ایمبولینسیز بھجوانے کی ہدایت کی، علاقے میں پل، سڑکیں اور چوکیاں بنانے کے لئے جامع پلان تیارکر لیا گیا جبکہ آپریشن کیلئے جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی کی فراہمی پر پاکستان آرمی سے اظہار تشکر کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خان پور سے اغواء ہونے والے دو بچوں کی بحفاظت باز یابی پر ڈی پی اورحیم یار خان اور تفتیشی ٹیم کو شاباش،پولیس کی ٹیم نے بچوں کو جلد باز یاب کرا کر پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا۔
 اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آپریشنز پنجاب کے ایڈیشنل آئی جیز،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، آر پی او بہاولپور اور متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔