(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 10 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 524 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 341 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 349 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت 263 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7770 روپے میں فروخت ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں 15 روپےاضافہ کیا گیا تھا۔