خانہ کعبہ میں ابرِکرم برسنے کا دلکش منطر، ویڈیووائرل

10 Apr, 2023 | 02:21 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں اچانک بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور اس دلکش منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق آج فجر کے وقت مسجد الحرام میں ہونے والی بارش سے معتمرین نہال ہوگئے۔ ابر کرم تھا کہ برسا جا رہا تھا اور اللہ کے شکر گزار بندے اس کی کبریائی اور پاکی کا ورد کرتے ہوئے حق عبودیت نبھانے کی اپنی سی کوشش کرتے رہے۔

رمضان جو کہ رحمتوں کا مہینہ ہے، مقام دنیا کا سب سے مقدس ترین ہو اور پھر اللہ کی رحمت مینہ کی شکل میں بادلوں سے برس رہی ہو تو اس خیر و برکت کی بارش میں عبادت کے لطف اُٹھانے والے خوش قسمت ترین افراد ہی ہوں گے۔

جیسے جیسے بارش ہوتی رہی مسجد الحرام بآواز بلند تکبیرات اور دعاؤں سے گونجتی رہی۔ اس دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی کے شعبہ جات بھی متحرک ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں آج سے بارشوں کے نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث وقفے وقفے سے بارشیں مزید ایک دو دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔

 
 

 

مزیدخبریں