ویب ڈیسک: سینیٹ نے تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد منظور کر لی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی۔طاہر بزنجو کی قرار دار میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، آئین کے تحت تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ میں اکٹھے ہوں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں علیحدہ دن انتخابات عام انتخابات کا نتیجہ متاثر کریں گے، اس سے وفاق میں چھوٹے صوبوں کا کردار متاثر ہو گا۔طاہر بزنجو کی قرار دار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں۔
قرار داد میں طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت اور شراکت داروں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، باہمی مشاورت سے جتنی جلدی ممکن ہو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔