عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل پیش

10 Apr, 2023 | 12:27 PM

Ansa Awais
عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل پیش
عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل پیش

(اویس کیانی) پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ۔

 اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ کی سمری قومی اسمبلی اجلاس میں لیجانے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کو بل کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی، قومی اسمبلی وزارت خزانہ کی تجویز پر فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب   پنجاب میں عام انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کی ڈیڈلائن کاآج آخری روز ہے، پنجاب میں عام انتخابات کا انعقاد وفاقی حکومت کی فنڈز فراہمی سے مشروط ہے، پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات میں  کا تخمینہ 21 ارب لگایا گیا ہے.

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آج فنڈز کی عدم فراہمی سے ابتدائی شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔فنڈز نے ملے تو انتخابی سازوسامان خریدی بروقت نہ ہوسکے گی، پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پہلے سے دستیاب 5 ارب استعمال کیاجارہا ہے،سپریم کورٹ حکم کے مطابق وفاقی حکومت نے آج الیکشن کمیشن کو اکیس ارب روپے فنڈز جاری کرنے تھے۔

مزیدخبریں