ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، پاکستانی روپے کی پسپائی جاری

10 Apr, 2023 | 12:09 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوگیا ۔

  انٹربینک میں ڈالر 284.65 روپے سے بڑھ کر 285.25 پر پہنچ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ   ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائے گی ، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،مارچ 2023 میں ترسیلات زر 2 ارب 53 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں ،فروری میں 1 ارب 98کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں ،مارچ 2022 میں 2 ارب 83 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

 رواں مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی ہوئی ،مالی سال کے دوران 9 ماہ میں  اب تک ترسیلات زر 20 ارب 52 کروڑ   ڈالر پر ہیں ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 23 ارب پر ڈالر تھیں۔

مزیدخبریں