(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں دل دہلا دینے والی انسانیت سوز واردات سامنے آئی ہے جس میں شفقت کا سائبان بننے کے بجائے باپ ہی معصوم بیٹی کا قاتل بن گیا۔
03 سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اب اس دنیا میں نہیں رہی۔۔۔۔۔
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 9, 2023
ہنجروال پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرلیا
ہنجروال پولیس کو جناح ہپستال میں 3سالہ بچی کی ڈیتھ کی اطلاع موصول ہوئی، حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا
(1/1) pic.twitter.com/qdWGPJUlik
سفاک باپ نے تین سالہ بیٹی فاطمہ زہرہ کی جان لے لی، پولیس کے مطابق جناح اسپتال میں بچی کی موت کی اطلاع پر پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو حالات مشکوک دکھائی دیے، بچی کے والد خرم شہزاد نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو گلا دبا کر قتل کیے جانے کے انکشاف پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا اور موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی،
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 9, 2023
پوسٹ مارٹم کروانے پر گلہ دبانے سے موت ہونے کی تصدیق ہوئی
پوسٹ مارٹم کے دوران ہی بچی کا والد خرم شہزاد موقع سے فرار ہو گیا،ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا pic.twitter.com/5xNXb2aSmq
دوسری جانب ملزم خرم شہزاد نے اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔