الیکشن کمیشن کو رقم جاری کرنے کا معاملہ، کابینہ کا اہم اجلاس آج پھر طلب

10 Apr, 2023 | 09:41 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا ایک اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں الیکشن کمیشن کو رقم دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم جاری کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔
سپریم کورٹ نے چار اپریل کو حکم دیا تھا کہ وفاق 10 اپریل تک اکیس ارب روپے الیکشن کمیشن کو دے جبکہ الیکشن کمیشن 11 اپریل کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں