ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی برطرفی پر روس کے بعد افغان طالبان کا موقف

عمران خان کی برطرفی پر روس کے بعد افغان طالبان کا موقف
کیپشن: Afghan Taliban
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہےکہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔ انعام اللہ سمنگانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر روس نے آج کے دن کو پاکستان کا یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر عمران خان حکومت کے خاتمے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اُس پر امریکا کا قبضہ ہو چکا ہے۔

 پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی سزا دی گئی ہے۔اِس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے بھی ایک نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہء روس پر امریکا کی جانب سے تنقید کیے جانے کی مذمت کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer