(ویب ڈیسک) لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہرنون لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
صورتحال کشیدہ ہونے پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،لیگی کارکنوں کے جشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد میاں نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوگئی۔انہوں نے نعرے بازی کی اور لیگی کارکنوں پر انڈے پھینکے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں لیگی کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔
Dhol outside MNS residence ???????????? pic.twitter.com/kAkbI8qHkN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2022