(ویب ڈیسک)نئے قائد ایوان کےانتخاب کے لئے قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک نکاتی ایجنڈے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شامل کیا گیا۔ایوان کل آئین کی شق 91کے تحت نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا, قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا.عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے نام پر اعتراض عائد کئے گئے تھے جو ختم کردیے گئے۔ بابر اعوان کی جانب سے اعتراض لگاتے کہا گیا کہ شہباز شریف پر مالی کرپشن کا چارج ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کا کہناتھا کہ یہ غیر متعلقہ پوائنٹس ہیں۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ چارجز پر بندہ کیسے نااہل ہوسکتا ہے؟یہ مسئلہ الیکشن کمیشن لے کر جائیں، شہباز شریف کے وکیل زاہد حامد نے پی ٹی آئی کے اعتراضات کا جواب دیا۔ شاہ محمود قریشی کے بطور وزیراعظم کاغذات درست قرار دئیے گئےجس کا ایڈشنل سیکرٹری نے اعلان کیا۔
شہباز شریف کی طرف سے 13 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید اور تصدیق کنندہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، عامر ڈوگر، علی محمد خان شاہ محمود قریشی کے تائید اور تصدیق کنندہ ہیں۔