(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی شہباز شریف کی وزیراعظم بننےکی کوشش میں ان کا ساتھ دےگی۔ عدم اعتماد لانے کا مقصد شہبازشریف کو وزیراعظم بنانانہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ میری پارٹی کی جانب سےپارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی قرارداد لانےکی کوشش کو لیڈ کرنے کا مقصد صرف شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا نہیں تھا۔پیپلزپارٹی وزیراعظم کے انتخاب میں شہبازشریف کی حمایت کرےگی،ہمارا مقصد انتخابی اصلاحات اور زیادہ جمہوری پاکستان کی طرف بڑھنا ہے۔ چاہتےہیں کہ ملک میں ایک جمہوری نظام بنے۔
2018کے انتخابات میں ایک دھاندلی زدہ حکومت بنی،ایک ایسی حکومت کو 3 سال بھگتنے کے بعد جس کے بارے میں ہمارا ماننا ہےکہ وہ دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئی تھی۔ بلاول سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تصدیق کرسکتے ہیں کہ آپ نئے وزیر خارجہ ہوں گے؟اگر آپ کا منصوبہ کامیاب ہو گیا؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ نہیں میں اس کی تصدیق نہیں کرسکتا۔اس جدو جہد میں میرا مقصد پاکستان کی جمہوریت میں بہتری،انتخابی اصلاحات یقینی بنانا اور اس نقصان کی تلافی کرنا تھا جو ہمارے آئین، جمہوری نظام، انسانی حقوق، میڈیا، آزادیوں اور معاشی حقوق کو گزشتہ تین برس میں پہنچایا گیا۔
میرا ماننا ہےکہ پاکستان کےمسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور زیادہ جمہوریت ہے۔حالانکہ2007 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعدپاکستان میں آئندہ دس سال تک جمہوریت کافی زیادہ پروان چڑھی مگرگزشتہ تین سال میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو شدید کمزور کیا گیا۔
نہ صرف سیاسی آزادی سلب کرکےبلکہ ہر پاکستانی کی آزادی کو چھین کر۔ہمارا ایمان ہےکہ جب تک آپ کو سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہوہم ترقی اور اپنے لوگوں کے لئےمعاشی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔یہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئےپہلا قدم تھا.لیکن ہم نے ابھی لمبی مسافت طےکرنی ہے۔