ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا عہدے سے ہٹنےکے بعد پہلا بیان آگیا

عمران خان کا عہدے سے ہٹنےکے بعد پہلا بیان آگیا
کیپشن: Imran Khan new statement
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے منصب سے ہٹنے کے بعد تحریک انصاف زیادہ تر اراکین اسمبلی استعفوں کے خلاف ہیں،اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوگا، عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس آج رات 9 بجے بنی گالہ میں ہو گا،قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔

وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹنے کے بعد  عمران خان کی جانب سے پہلا بیان جاری کیا گیا، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے کہا کہ' یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کےخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer