(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے زیادہ تر اراکین اسمبلی استعفوں دینے کی مخالف، پی ٹی آئی ایم این ایز نے رائے دی کہ اگر ہم اسمبلی میں نہیں ہوں گے تو نئی حکومت کو اہم تقرریوں اور من پسند قانون سازی میں آسانی ہو گی .
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےزیادہ تر اراکین اسمبلی استعفوں کے خلاف ہیں، اراکین نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو استعفے کا مشورہ دینے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے صرف پروٹوکول کے مزے لیے ہیں اور اب وزارتیں جانے کے بعد انہیں اسمبلی آنا پسند نہیں، پی ٹی آئی ایم این ایز نے رائے دی کہ اگر ہم اسمبلی میں نہیں ہوں گے تو نئی حکومت کو اہم تقرریوں اور من پسند قانون سازی میں آسانی ہو گی .
اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوگا، عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس آج رات 9 بجے بنی گالہ میں ہو گا،قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان پارٹی کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے،قومی اسمبلی سےاستعفوں سے متعلق پارٹی رہنماوں نےمختلف تجاویز بھی دیں۔ عمران خان تمام تجاویز پارلیمانی پارٹی اراکین کے سامنے رکھیں گے,پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے استعفوں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔