(ویب ڈیسک) وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے جانے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اوراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں اہم سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ سیاسی معاملات مل کر چلائیں گے۔پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں رابطوں پر بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ رات گئےاپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی،منحرف اراکان کے بغیر 174 ووٹ کاسٹ ہوئے، عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ عمران خان 3سال8ماہ وزیراعظم رہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 اپریل کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔