مرلہ جگہ کے تنازعہ پر دو بچوں کی ماں بے دردی سے قتل

10 Apr, 2022 | 05:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)صرف ایک مرلہ جگہ کاتنازع دوکمسن بچوں کی ماں کی جان لے گیا۔دیور نےبھابھی کو کلہاڑی کے وارسےموت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کےمطابق انسان نےصحراؤں اور فضاؤں کو مسخر کرلیامگرزن، زر ،زمین کاجھگڑا ختم نہ کرسکا۔ جڑانوالہ کےیاسر ٹاؤن میں ایک مرلہ جگہ کےتنازع نےدوکمسن بچوں کی ماں چھین لی۔دیوراورجیٹھ میں ایک مرلہ جگہ کے تنازع کا ذمہ دار بھابھی شبانہ کوٹھہرایا اورکلہاڑی کےوار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔
پولیس نےمقتولہ کےجیٹھ اعظم کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔۔مقتولہ کےماموں محمد طفیل کےمطابق ملزمان اعظم اورشدو کئی دن سے مقتولہ کی تاک میں تھےمقتولہ کا خاوندگھر سے نکلاتوملزمان نے گلی میں قتل کرڈالا۔معمولی زمین کے لئےقتل جیسے واقعات روکنے میں معاشرےکو کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں