(ویب ڈیسک) عمران خان اور وفاقی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا. عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان اور وفاقی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔تمام 25 وفاقی وزرا کو سبکدوش کیاگیا،4 ورزا مملکت، 19 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں، 4 مشیر کو بھی فارغ کیاگیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وزیر اعظم کی سبکدوشی کے بعد نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔