(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے نام پر اعتراض عائد ختم کردیے گئے.اعتراض بابر اعوان نے کیا اور کہا شہباز شریف پر مالی کرپشن کا چارج ہے۔
وزارتِ عظمیٰ کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے نام پر اعتراض عائد کئے گئے تھے جو ختم کردیے گئے۔ بابر اعوان کی جانب سے اعتراض لگاتے کہا گیا کہ شہباز شریف پر مالی کرپشن کا چارج ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کا کہناتھا کہ یہ غیر متعلقہ پوائنٹس ہیں۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ چارجز پر بندہ کیسے نااہل ہوسکتا ہے؟یہ مسئلہ الیکشن کمیشن لے کر جائیں، شہباز شریف کے وکیل زاہد حامد نے پی ٹی آئی کے اعتراضات کا جواب دیا۔شاہ محمود قریشی کے بطور وزیراعظم کاغذات درست قرار دئیے گئےجس کا ایڈشنل سیکرٹری نے اعلان کیا۔
قبل ازیں اعتراضات پر بات کرتے احسن اقبال نے مداخلت کیا۔ بابر اعوان نےسیکرٹری سے مکالمہ کرتے کہا کہ ایک بندہ بات کرے تا کہ آسانی ہو۔ بابر اعوان کا کہناتھا کہ وکلاء یہاں موجود ہے دونوں طرف سے وہی بات کریں تو بہتر ہے۔ وکلاء قانونی زبان پر بات کرسکتے ہیں جس سے کوئی تلخی نہیں ہوگی۔
بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں،آئین کی آرٹیکل 223 کاغذات کی نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا تین جگہ پر اختیار دیتا ہے۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، بابر اعوان شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لکھوا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب شہباز شریف کےقومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ میاں محمد شہباز شریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شہباز شریف کی طرف سے 13 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید اور تصدیق کنندہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے بطور وزیر اعظم کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، عامر ڈوگر، علی محمد خان شاہ محمود قریشی کے تائید اور تصدیق کنندہ ہیں۔