(عابد چوہدری)ملتان روڑ پر سندر کے قریب بس کی مزدے کو ٹکرکے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملتان روڑ پر سندر کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر مزدے سے ٹکرا گئی،حادثے میں نو افراد زخمی ہوئے،ریسکیو نے7 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی۔
زخمیوں کی شناخت 45 سالہ عارف،55 سالہ عثمان،25 سالہ بشیر، تیمور اور احمد کے نام سے ہوئی اور زخمیوں کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا البتہ بس قبضہ میں لیکر کاروائہ کی جا رہی ہے۔