عمران خان کی برطرفی پرروسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

10 Apr, 2022 | 02:24 PM

ویب ڈیسک:تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کا یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا پر عمران خان حکومت کے خاتمے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اُس پر امریکا کا قبضہ ہو چکا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی سزا دی گئی ہے۔اِس سے قبل روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے بھی ایک نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہء روس پر امریکا کی جانب سے تنقید کیے جانے کی مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ 23 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کیا تھا جس پر امریکی حکام سخت خائف تھے کیونکہ اِسی دوران 24 فروری کو روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

مزیدخبریں