متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوارکون ؟

10 Apr, 2022 | 01:28 PM

ویب ڈیسک :نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں بھی شہباز شریف کے کاغذات جمع کروائیں گی، دوسری طرف تحریک انصاف نے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے ہیں، کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع ہوں گے۔

 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات درست قرار پانے پر امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے تو شہباز شریف بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔

 یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف رات گئے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسمبلی ایجنڈا جاری کیا تھا، جس کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہارنے والی جماعت کسی دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ اسی شخص کو بھی بطور امیدوار نامزد کر سکتی ہے جو پہلے ہار چکا ہو۔کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

  واضح رہے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر  اور ملیکہ بخاری نے بھی وزارت عظمی کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ۔

مزیدخبریں