ویب ڈیسک:سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انشااللہ اہم جلد واپس آئیں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کہا کہ وہ آخری گیند تک مقابلہ کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ انشاء اللہ ہم جلد واپس آئیں گے۔
پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ تھے۔2018 کے عام انتخابات میں پرویز خٹک کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپا تھا۔ پرویز خٹک پارٹی میں اختلافات کے خاتمے اور سیاسی میدان میں مشکلات کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔حالیہ سیاسی بحران کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کو منانے کا ٹاسک بھی انہیں ہی سونپا تھا۔
پرویز خٹک ہی کی کاوشوں پر مسلم لیگ (ق) نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے تمام معاملات طے ہوجانے کے باوجود تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔