ویب ڈیسک:وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی ہلچل برقرار ہےاپوزیشن اتحادحمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کرانے کیلئے سرگرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن اپنی اپنی نمبرگیم بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔ حکومت کے اپوزیشن ،ترین علیم گروپ کیساتھ رابطے جاری ہیں۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔اپوزیشن کے ایم پی ایزلاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم ہیں۔ارکان اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کیلئے ووٹنگ تک ہوٹل میں رکنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
اسی حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ نے اپنے پرانے ارکان اسمبلی کیساتھ رابطے شروع کردئیے ہیں ۔ پنجاب میں سادہ اکثریت کیلئے 186 ارکان کی ضرورت ہےاسی تناظر میں اپوزیشن کی کوشش ہے کہ وہ حکومتی ارکان کو توڑ کراپنے ساتھ شامل کریں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے ایم پی ایز کو ہوٹل میں رکھنےکےاقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست لیگی رہنما کامل علی آغا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ ایم پی ایز کو ہوٹل میں بند کر کے ان سے رابطے منقطع کیے گئے ہیں، ایم پی ایز کو غیر قانونی حراست میں رکھا غیر قانونی ہے۔