عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے، صدر کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا

10 Apr, 2022 | 10:23 AM

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر صدر عارف علوی کو آگاہ کردیا ہے کہ عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے متعلق صدر مملکت عارف علوی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے اصول و ضوابط کے تحت صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ عمران خان نے اکثریت کھو دی ہے اور ایوان میں اب اپوزیشن اتحاد کو عددی برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی گئی تھی۔تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

مزیدخبریں