ویب ڈیسک: امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے کراچی ایئرپورٹ پر احکامات موصول نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام کا کہنا ہےکہ ابھی کسی کو روکنے کے کوئی تحریری احکامات نہیں ملے۔
واضح رہے کہ مبینہ خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جس کی سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔
درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔