ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے، عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوگئی ہے۔