(سٹی42)مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا سمیت پانچ افراد کے خلاف فراڈ اور کاغذات میں ٹمپرنگ کا مقدمہ درج ہوا، اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ عبدالوہاب نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا.
تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد علی، بشیر خان ،محمد ارشد، نبیل خان اور شاہد محمود نے بیرون ملک قیام پذیر کنیز فاطمہ صدیق کا جعلی اٹارنی لیٹر استعمال کرتے ہوئے ایک کنال کا پلاٹ عبدالوہاب کو بیچ دیا اور سائل سے اس کے عو ض ایک کروڑ دس لاکھ روپے وصول مختلف صورتوں میں وصول کیےجبکہ پلاٹ مالکان کنیز فاطمہ بیگم ڈاکٹر صدیق کو اس بارے میں علم بھی نہ تھا۔
بعدازاں مقدمہ میں ملزمان نے عدالت میں فرضی کنیز فاطمہ بنا کر پیش کر دی. مقدمہ مدعی عبدالوہاب کے مطابق مسلم لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے دعوی کیا کہ میں پلاٹ کا حصہ دار ہوں اور مجھے دھکمیاں دیتا رہا. متاثرہ شہری عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ملزمان ہماری رقم بھی ہڑپ کر گئے ہیں اور ہمیں ذہنی اذیت کی وجہ سے ہماری فیملی بھی متاثر رہی ہے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو شامل تفتیش کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا.