سٹی 42: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مرحوم علامہ ضمیر اختر نقوی صاحب کے نام سے منسوب لائبریری سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہوگی، ضمیر اختر نقوی بہت اعلی شخصیت کے مالک تھے ، ہم چاہتے ہیں کہ مزید ایسے کتب خانوں کا قیام جلد عمل میں آئیں ، ہم تعلیم اور مذہبی ہم آہنگی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
علامہ ضمیر اختر فاؤنڈیشن کے تحت معروف اسکالر علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی کے نام سے لائبریری کے قیام کی افتتاحی تقریب فیڈرل بی ایریا امروہہ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، تقریب میں سعید غنی ، شہلا رضا ، وقار مہدی سمیت ادب سے وابستہ اہم شخصیات شریک ہوئیں ، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ علامہ ضمیر اختر اپنی ذات میں خود ایک انسکائیکلوپیڈیا تھے آپ کی خدمات کسی طور فراموش نہیں کی جاسکتی۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج علامہ ضمیر اختر نقوی کے نام سے منصوب ایک لائبریری کا میں افتتاح کررہا ہوں۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لائبریریوں کا جو فعل کردار ہمارے معاشرے میں رہا ہے اس میں کمی آئی ہے۔
لائبریری سے ایک طالبعلم اس معاشرے کے ان تمام امور پر سبقت لیتا رہا ہے، جس کا وہ متحمل ہوتا ہے۔ کوشش ہوگی کہ اس صوبے کی فلاح و بہبود کے لیئے مزید اقدامات کیئے جائیں۔