73 سالہ خاتون کو کم عمر دلہا مل گیا،مگر کیسے؟

10 Apr, 2021 | 07:06 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اپنی زندگی کی 73 بہاریں دیکھنےوالی(ر) خاتون ٹیچر نے تنہائی سے اکتا کرایسا کام کیا کہ لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے، خاتون نے دوسری شادی کی اور  ضرورت رشتہ کا اشتہار اخبار میں دیا جس پر خاتون کو ہمسفر مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پہاڑ جیسی زندگی گزارنے کے لئے ہمسفر کا ساتھ ہونا ضروری مانا جاتا ہے جو کہ اس دلچسپ گردش کرنے والی خبر میں ہوا، 73 سالہ (ر) خاتون ٹیچر نے تنہائی سے بوریت محسوس کرتے اور اپنی زندگی میں اکیلے پن کا علاج تلاش کرتے ضرورت رشتہ کا اخبار میں اشتہار دیا،خاتون کا تعلق بھارت کے شہرمیسور سے ہے۔

معمرخاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں، خاتون کی یہ دوسری شادی ہے، ازدواجی زندگی کے لئے اپنے سے کم عمر شخص اس کو مل گیا، خاتون نے اشتہار براہمن شوہر کی خواہش کا اظہار کیا،اخبار میں اشتہار دیکھ کر ایک 69 سالہ شخص نے خاتون سے رابطہ کیا جس پر خاتون نے رضامندی ظاہر کی اور جلد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔خاتون کا ہونے والا شوہر ایک ریٹائرڈ انجینئر ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت میں ایک نوجوان نے ایک ایسا ہی کارنامہ دکھایا۔  چھتیس گڑھ میں ایک لڑکے نے ایک ساتھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ بھارت میں دو شادیوں کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ اسے ہندو مذہب اور آئین میں جرم تصور کیا جاتا ہے لیکن چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے رہائشی چندو موریا ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی کر کے ناصرف نئی روایت قائم کر ڈالی۔

قصہ کچھ اس طرح ہے کہ حسینہ اور سندری نامی لڑکیاں چندر موریا کو پسند کرتی تھیں اور دونوں ہی اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں لہذا چندو نے دونوں کا دل رکھتے ہوئے ایک ہی منڈپ میں دونوں کے ساتھ شادی رچا لی۔

مزیدخبریں