پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

10 Apr, 2021 | 05:55 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد بعد امام الحق اور شاداب خان وطن واپس پہنچ گئے۔۔قومی کھلاڑیوں کی دوحہ ائیر پورٹ پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق اور فٹنس مسائل کا شکار آل راونڈر شاداب خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دوحہ ائیرپورٹ پر امام الحق اور شاداب خان کی تین ملکی کرکٹ سیریز جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی۔بلائنڈ کرکٹرز نے امام الحق کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔لاہور ائیر پورٹ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے بلائنڈ کرکٹرز کا استقبال کیا ۔

شاداب خان انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے باعث وطن واپس لوٹے ہیں۔ شاداب خان دوحہ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے جبکہ امام الحق لاہور پہنچے۔

مزیدخبریں