فردوس عاشق اور ق لیگ کی اہم شخصیت کو شوکازنوٹس جاری

10 Apr, 2021 | 05:47 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورسلیم بریارشوکازنوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اورسلیم بریارشوکازنوٹس جاری کردیا گیا۔این اے75ڈسکہ ضمنی الیکشن الیکشن کمیشن نےمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور  (ق)لیگ کےچودھری سلیم بریارکوشوکازنوٹس جاری کیا،الیکشن کمیشن نےفردوس عاشق اعوان اورسلیم بریارکو2روزمیں جواب دینےکی ہدایت کی۔

ق لیگ کےسینئرنائب صدرچودھری سلیم بریارنے9اپریل کوحلقےکادورہ کیاتھا، چودھری سلیم بریارنےحلقےکیلئے50کروڑکےترقیاتی پیکج کااعلان کیاتھا جبکہ فردوس عاشق نےبھی پریس کانفرنس میں ترقیاتی پیکج کااعلان کیاتھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق ضمنی الیکشن کے دوران بونکانوالا پولنگ اسٹیشن پہنچے،ذیشان رفیق کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا جس کے باعث پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے (ن) لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی اے ایک روز میں اپنا جواب جمع کروائیں بصورت دیگر ان کے کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں