ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف شاعرہ، صحافی کوروناسے انتقال کرگئیں

Kiran Waqar death due to corona
کیپشن: Kiran Waqar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: نوجوان شاعرہ، ادیب صحافی کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں، پچھلے ماہ کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

نوجوان شاعرہ ادیب اور مختلف اخبارات میں ادبی صفحات کی لکھاری کرن وقار جو چند روز سے بحریہ ٹاون ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔کرن وقار کی عمر چونتیس سال تھی اور وہ ایک شیر خوار بیٹی کی ماں بھی تھیں۔کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا کی وجہ سے پچھلے ماہ ہی انتقال کر گئے تھے اور ان کے انتقال کے بعد کرن وقار کو کورونا وائرس لاحق ہوا۔

شاعرہ چند روز سے بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ کرن وقار کی میت تدفین کے لئے ان کے آبائی شہر اوکاڑہ روانہ کردی گئی ہے۔  

واضح رہے گزشتہ روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر کئی مہینوں سے علیل تھیں اور رات گئے طبعیت اچانک خراب ہونے پر وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ ڈاکٹر بشریٰ متین لاہور کالج میں آٹھ سال تک وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات رہیں جبکہ وہ بطور پرنسپل بھی کام کرتی رہی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ایچ بلاک ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ادا کی گئی۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے ڈاکٹر بشریٰ متین کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔  

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ کورونا اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 139 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 رہی جبکہ وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی ہے۔

پاکستان بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 10.47 فیصد رہی ہے۔