جعلی عامل کے کہنے پر سنگدل ماں نے بچوں کو قتل کردیا

10 Apr, 2021 | 04:26 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سٹی42: گھریلو جھگڑےسےتنگ سنگدل ماں نے2بچوں کوقتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں8سالہ طلحہ اور 10سال بلال شامل ہیں۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر ماں نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ بی بی کا اپنے شوہر کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ نجمہ بی بی نےبچوں کوگلادباکرمارنے کےبعدخود کوبھی بلیڈ مارکرزخمی کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ 

شہرمیں بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات ہمارے معاشرے میں پائی جانیوالی بے چینی، عدم برداشت اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے جہاں ہمیں اپنے رویوں میں بہتری لاکر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، تو وہاں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ قانون کی حاکمیت کویقینی بنائے، تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے ایسے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے ماہرین نفسیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔    

مزیدخبریں