ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کا آسان حل بتا دیا

10 Apr, 2021 | 03:42 PM

Arslan Sheikh
Read more!

بسام سلطان: انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی موثر مقدار کورونا سے بچاؤ میں کارآمد ثابت ہوتی ہے، ماہرین صحت نے تصدیق کر دی۔ تحقیق کے مطابق ملک کی 79 فیصد آبادی میں وٹامن ڈی کی کمی سے دوچار ہے۔

ملک بھر میں 80 فیصد افراد وٹامن ڈی کی کمی سے دوچار ہیں۔ یو ایچ ایس کی جانب سے کئے گئے کلینیکل ٹرائل کے عبوری نتائج پیش کرتے ہوئے۔ پروفیسر فریدون جواد نے کہا کہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی موثر مقدار کورونا وبا سے بچاؤ اور جسم میں پیدا ہونے والی سوزش میں کمی لانے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس نے بتایا کہ جدید تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی۔ وٹامن ڈی سورج کی روشنی اور مچھلی کھانے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے وی سی پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وبا ہونے کے امکانات 4 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ لوگ وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کے لئے سپلیمنٹس کا استعمال کریں۔

یو ایچ ایس کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ملک کے 80 فیصد افراد میں وٹامن کی کمی جبکہ 30 فیصد میں شدید کمی پائی گئی۔ وٹامن ڈی کی کمی انسانی پھیپڑوں اور جسم میں سوزش کا باعث بن سکتی ہے۔

شہر میں کورونا وبا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی موثر مقدار قوت مدافعت کو بہتر اور شہریوں کو وائرس سے لڑنے میں معاون ثابت ہو گی۔ 

دوسری جانب کورونا کی جاری تیسری لہر سے اموات کا سلسلہ جارہی ہے۔ زیادہ میو ہسپتال میں 14 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جناح ہسپتال میں 8 ، گنگا رام ، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ ، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال، مڈ سٹی ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال، نیشنل ہسپتال، شوکت خانم اور ایور کیئر ہسپتال میں بھی کورونا وائرس سے ایک ایک موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

آئی جی آفس کے2 ڈی آئی جیز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کرلیا، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق بھی کوروناوائرس کاشکار ہوگئے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی، دونوں افسروں کے ساتھ کام کرنے والے سٹاف کا بھی کوروناٹیسٹ کروایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں