"کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام" کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کمشنر لاہور کا شاندار اقدام

10 Apr, 2021 | 03:17 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن نے چار موبائل کچن وینز تیار کرلیں۔کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کچن وینز کامعائنہ کیا، وینز شہر کے پسماندہ علاقوں میں روزانہ دو وقت کا کھانا فراہم کریں گی۔

وزیراعظم کے "کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام" کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان متحرک ہوگئے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بتایا ہے کہ شہر کے پسماندہ علاقوں میں موبائل کچن وینز روزانہ دو وقت کا کھانا فراہم کرینگی۔ فی الحال چار موبائل کچن وینز تیار کرائی ہیں، ضرورت پڑنے پر تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔ مختلف اقسام کے تازہ کھانے بے سہارا افراد کو پہنچائیں گے.کمشنر نے موبائل کچن وینز کا معائنہ بھی کیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی اور پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان نے بریفنگ دی۔
 

مزیدخبریں