وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے واٹس ایپ مسیجز نظر انداز کر دیے

10 Apr, 2021 | 02:17 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے واٹس ایپ مسیجز نظر انداز کر دیے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور جہانگیر ترین کا واٹس ایپ رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔ جہانگیرترین نے گذشتہ چند ہفتوں میں وزیراعظم کو پانچ سےزائد میسج بھجوائے۔ جہانگیر ترین نے پارٹی سے اپنی وفاداری کے متعلق میسج بھیجے۔

جہانگیر ترین نے اپنے کیسز میں وضاحت کا میسج بھی بھیجا۔ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین نے فون پر بھی وزیراعظم سے ایک مرتبہ رابطہ کیا، رابطہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کےمشترکا دوستوں کے مشورے پرہوا تھا۔
وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے حالیہ مسیجز کا کوئی جواب نہیں دیا، وزیراعظم شفاف اور بلاامتیاز احتساب پر کوئی سمجھوتہ کرنےکو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر دیا

چینی سکینڈل: جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے کتنے اکاﺅنٹس منجمد ہوگئے؟

وزیر اعظم کا جہانگیر ترین کے معاملے پر دو ٹوک موقف سامنے آگیا

مزیدخبریں