سٹی 42: سابئر مافیا سابق کپتان سلمان بٹ کے پیچھے پڑگئی,سابق کپتان کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش کی جارہی ہے.
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو بلیک میلر نے دھمکی دی ہے کہ 900 ڈالرز اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرو ورنہ بدنام کردیں گے، سلمان بٹ نے ایف آئی اے سابئر کرائم سرکل کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ کوئی میری تصاویر کو ایڈٹ کرکے بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سائبرمافیا کا تعلق شام، مراکش سے ہے۔