(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، لاکھوں چاہنے والے ٹک ٹاکر صارفین بیوٹی کوئین کی تصاویر یا ویڈیوز کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر متحرک رہتی ہیں اور اب تک ٹک ٹاک پر اپنی لاتعداد ویڈیو شیئر کر چکی ہیں، فیصل آباد کی رہائشی جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا، ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے,یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔