بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کا لاہور میں داخلہ بند

10 Apr, 2021 | 10:50 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (درنایاب، کومل اسلم، فاران یامین) کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این سی اوسی کی ہدایات پر عمل جاری، کمشنر لاہور نے دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا۔

کیپٹن( ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے صوبوں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی گئی،لاہور ڈویژن میں دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخلہ یا اخراج مکمل بند ہو گا۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صوبوں کے اندر 50 فی صد گنجائش کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی، ایک صوبے سے دوسرے صوبے سفر کرنے والے مسافر حضرات بس اڈوں پر تشریف نہ لائیں، صرف گڈز ٹرانسپورٹ یعنی مال بردار گاڑیوں کو صوبوں کے مابین سفر کی اجازت ہو گی۔

علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن(ر) عثمان کے ایکشن لیتے ہی چینی با آسانی اور معیاری85 روپے فی کلو میں فروخت ہونا شروع ہوگئی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کیپٹن عثمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، شادمان میں چینی 85 روپے فی کلو ملنا شروع ہوگئی۔ 

کمشنر لاہور کا رات گئے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز سے ویڈیو لنک اجلاس،اجلاس میں کمشنر لاہور نے رمضان بازاروں کے انتظامات، آٹا، چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، کمشنر لاہور نے رمضان بازار دو دن میں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ 

کمشنر نے ڈی سی اوز سے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی رپورٹ لی۔ کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی جانچ کے لیے روزانہ سپیشل برانچ کی رپورٹ لی جائے۔

 کمشنر نے کہاکہ روزانہ رات 10 بجے تمام اضلاع دن بھر کی کارکردگی رپورٹ تحریری طور پر پیش کریں گے۔

مزیدخبریں