ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ کس کا ؟ ن لیگ کا یا تحریک انصاف کا، فیصلے کیلئے میدان سج گیا

NA-75 Daska by-polls
کیپشن: NA-75 Daska by-polls
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنک ڈیسک) ڈسکہ کس کا؟ نون لیگ کا یا پی ٹی آئی کا؟ فیصلے کیلئے میدان سج گیا، این اے 75 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری، نوشین افتخار اور علی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 75 ڈسکہ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد آج دوبارہ الیکشن کرایا جارہا ہے، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل شروع ہوگیا، جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا، این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئےتھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، رواں برس19 فروری کو اس خالی نشست کیلئے ہونے والا الیکشن بدنظمی کا شکار ہوگیا تھا،الیکشن کمیشن نے   20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ان تمام واقعات کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے الیکشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے حلقے میں ری پولنگ کا کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer